26 نومبر 2017 - 18:29
آیت اللہ مصطفی علما: شہداء مدافع حرم کے خون کی برکت سے تکفیری نابود ہوئے

ایران کے شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے شام اور عراق میں تکفیری گروہوں کی نابودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جنرل قاسم سلیمانی اپنے زمانے کے مالک اشتر ہیں انہوں نے کہا اس فتح نے دنیا کو حیران کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ آیت اللہ مصطفی علما نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے سب کو تقوا اختیار کرنے کی دعوت دینے کے بعد کہا تقوا وہ چیز ہے کہ جو انسان کو خطا اور اشتباہ سے بچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا باتقوا انسان افراد ہمیشہ خدا کی عنایتیں ہوتی ہیں اور وہ دنیا اور آخرت کی خوشبختی حاصل کرلیتے ہیں۔
آیت اللہ علماء نے شام اور عراق میں تکفیری گروہوں کی نابودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گروہ داعش شہدا مدافع حرم کے خون کی برکت سے نابود ہوا ہے۔
انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی ذخیرہ الہی اور اپنے زمانے کے مالک اشتر ہیں اس کامیابی نے پوری دنیا کو حیران کردیا۔
انہوں نے آخر میں کہا اسلامی جمہوریہ ایران کو 38 سالوں سے دشمن کا سامنا ہے اور اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت انقلاب کے ابتدائی سالوں سے کہیں زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169